ضیاء اللہ لانگو کو محکمہ داخلہ بلوچستان کا قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے میر ضیاء اللہ لانگو سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
ضیاء اللہ لانگو کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جس کا حکومت بلوچستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:کم آمدنی والے طبقے کو سستی رہائش دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اس موقع پرموجود تھے۔