دبنگ افسر جس نے ہزاروں پولیس والوں کے چالان کردیے
ایسا طریقہ کہ ٹریفک حادثات نہ ہوں!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) کوئی دن بھی ایسا نہ گزرتا ہوگا جب کسی ماں کی آنکھ سے آنسو نہ ٹپکتے ہوں گے، جب کسی باپ کی کمر نہ ٹوٹتی ہوگی،یہ حال ہمارے وطن میں نہ جانے کتنے ہی اُن گھر والوں کا ہوتا ہوگا، جن کے بچے کسی گلی،کسی چوراہے یا کسی سڑک پر ٹریفک حادثات کی نذر ہوجاتے ہوں گے، کتنے ہی اِن میں سے سسک سسک کر جیتے اور کتنے ہی بے موت مارے جاتے ہوں گے؟ ایک اندازے کے مطابق ہرسال 35 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی اور طبعی اموات سے بھی زیادہ ٹریفک حادثات میں اموات ہورہی ہیں،ہرسال 35 ہزار افراد حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں،ایسا کیوں ہورہاہے؟ حادثات سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ موٹر سائیکل اور گاڑی کی سپیڈ کتنی ہو کہ حادثہ نہیں ہوتا؟ اگر ڈرائیونگ کے وقت گاڑی کا ٹائر پھٹ جائے تو ایسا کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے کہ گاڑی نہ اُلٹے؟ اس بارے میں آپ ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک پولیس پنجاب سید غضنفر علی شاہ کا 24 نیوز ایچ ڈی لائیو پر ہمارے ساتھ ایک ایکسلوسیو انٹرویو دیکھ سکتے ہیں ،اس انٹرویو میں آپ کو اپنے پیاروں کو بچانے کے انتہائی اہم مشورے ملیں گے۔
جیسے جیسے آبادی بڑھتی جارہی ہے، اسی طرح سے ٹریفک کے حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے،دنیا بھر میں ہر 24 سیکنڈ میں روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ایک موت ہوتی ہے،ہر سال 13.5 لاکھ افراد روڈ ایکسیڈنٹ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا کے7 براعظموں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سب سے زیادہ اموات ہمارے ایشیا میں ہوتی ہیں جہاں سالانہ ساڑھے 7 لاکھ افراد سڑک حادثات کی بھینٹ چڑھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی پاکستان سے انتہا پسندی،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے،بلاول بھٹو