عمران خان کےغیر قانونی طور پر گرفتاری کے امکانات

Mar 18, 2023 | 15:29:PM
عمران خان
کیپشن: عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی)چئیرمین تحریک انصاف کی عدالت پیشی کے موقع پرپی ڈی ایم حکومت کی جانب سے انہیں غیر قانونی طور پر گرفتاری کے امکانات ،پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ عدالت عظمی میں اٹھا دیا ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط   لکھ دیا۔ خط میں اسد عمر  نے لکھا کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے۔عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں،عدالتی احکامات کی تعظیم میں عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ 

عمران خان نے کل لاہور ہائ کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی،معزز عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارووائیوں سے منع کیا لیکنپولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں۔

اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ہے،میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔چئیرمین تحریک انصاف کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں۔چئیرمین تحریک انصاف کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے۔