اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے علاقے صنم چوک سے بچی اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

Mar 18, 2023 | 10:42:AM
اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے علاقے صنم چوک سے بچی اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تھانہ کھنہ کے علاقے صنم چوک سے تین سالہ بچی اغواء کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صنم چوک سے موٹر سائیکل سوار ملزم بچی کو اغواء کرکے ساتھ لے گیا تھا، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزم نے بچی کو بائیں ہاتھ سے اُٹھا کر موٹرسائیکل پر بٹھایا اور فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: شکرگڑھ، ڈرون کے ذریعے بھارت میں ہیروئن اسمگل کی کوشش ناکام

کھنہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو سات گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا۔

ملزمان نے بچی کو تاوان کیلئے اغواء کیا تھا، جن میں 1 خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔

پولیس نے  بازیاب بچی کو والدین کے حوالے کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔