22 دن کی بچی کا قتل،شوہر سے جھگڑا رہتا تھا،ماں کا اعتراف جرم 

Mar 18, 2022 | 21:33:PM
قتل ،ہونیوالی، بچی، ملزمہ، عمیمہ 
کیپشن: قتل ہونیوالی بچی اور ملزمہ عمیمہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک ہفتے قبل 22 دن کی بچی کے  ہونیوالے قتل کا معمہ حل ہو گیا،ماں نے شوہر سے جھگڑے کے بعد معصوم کو جان سے مار دیا۔

پولیس کے مطابق 10 مارچ کے روز بچی کو ماں نے بیدردی سےقتل کیا،  سنگدل ماں نے اپنے ہاتھوں سے بچی کو ذبح کیا۔پولیس نےملزمہ عمیمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، ملزمہ نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ بچی رات کو سونے نہیں دیتی تھی، جس پر شوہر سے جھگڑا رہتا تھا۔ملزمہ عمیمہ نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے گھر میں ہر طرف سامان بکھیر دیا اور پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دینے کے بعد  بے ہوشی کا ڈرامہ رچایا۔ 

واضح رہے کہ لیاقت آباد پولیس نے 22 دن کی بچی کی لاش 10 مارچ کو گھر سے برآمد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسی چلانے کا ارادہ کیا اور پھر دنیا بدل گئی، بڑے اداکار کا بڑا انکشاف