کراچی ٹیسٹ ،پچ پر ہتھوڑا چلانے پر وارنر کی اہلیہ کا دلچسپ ٹویٹ

Mar 18, 2022 | 13:29:PM
ڈیوڈوارنر، ہتھوڑا
کیپشن: ڈیوڈ وارنر پچ پر ہتھوڑا چلاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی ٹیسٹ میچ کے آخری روز ڈیوڈ وارنر کے پچ پر ہتھوڑا مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وارنر کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں انہوں نے وارنرکی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کیا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکے ٹویٹر اکاونٹ پر ڈیوڈ وارنر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر تسلی سے زمین پر بیٹھ کر ہتھوڑے کی مدد سے پچ کو ہموار کرنے کی کوشش کررہے تھے، اس ویڈیو پر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا ۔وارنر کی اہلیہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ ڈیوڈ وارنر یہ کام گھر میں بھی اتنی ہی دلچسپی سے کریں۔


واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز ڈیوڈ وارنز پچ کو ہمواربنانے کیلئے ہتھوڑا چلارہے تھے ،کیونکہ جب بولرز بولنگ کروانے کریز کے قریب پہنچتے تھے تو سخت مٹی کی وجہ سے ان کا پاوں پھسل سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرائل کے دوران پنچ لگنے سے باکسر چل بسا