ٹرائل کے دوران پنچ لگنے سے باکسر چل بسا 

Mar 17, 2022 | 09:59:AM
پنچ باکسرجاں بحق
کیپشن: پنچ لگنے سے باکسر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے ٹرائل کے دوران پنچ لگنے سے نوجوان باکسر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نادر بلوچ باکسنگ کلب کے باکسر 18 سالہ طاہر گردن میں پنچ لگنے سے موقع پرچل بسے ، قومی باکسنگ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے تصدیق کردی ۔ٹرائل آئی سی پل کے قریب واقع بے نظیر باکسنگ کلب میں منعقد ہوا تھا۔سابق باکسنگ ہیڈ کوچ عبدالمجید بلوچ نے کہا کہ ٹرائل کے دوران رنگ میں ڈاکٹر موجود نہیں تھا،طاہر بلوچ کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرزنے موت کی تصدیق کردی،ان کا کہناتھا کہ قومی باکسنگ ٹیم کے ٹرائل کے لئے ناتجربہ کار کلب میں ٹیچر رکھے ہوئے ہیں۔متوفی طاہر بلوچ اورنگی ٹاون فرید کالونی کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار کم۔ 2 افراد جاں بحق۔ 514 نئے کیس رپورٹ