کورونا کے وار کم۔ 2 افراد  جاں بحق۔  514 نئے کیس رپورٹ

Mar 17, 2022 | 09:27:AM
 کورونا کے وار کم۔ 2 افراد  جاں بحق۔  514 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا کے باعث  اموات کاسلسلہ جاری، مزید 2 افراد دم توڑ گئے، 514 نئے کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسزکی شرح ایک اعشاریہ تین تین فیصد پر آ گئی،  دو مریضوں کی اموات سے جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار تین سو انیس ہو گئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ سو چودہ نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 142 تک پہنچ گئی، سندھ میں 5 لاکھ 72 ہزار 868 ، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 433، بلوچستان میں 35 ہزار 453 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا روزہ3 اپریل کوہونے کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 887 مریض، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 200 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی