موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم  خبر سنا دی

Mar 17, 2022 | 09:08:AM
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی  کردی
کیپشن:  آسمان پر ہلکے بادل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی  کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں سکھر، نوابشاہ، دادو، مٹھی اور دیگر علاقوں میں موسم شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت 23 ، قلات میں 29، کوئٹہ میں 30، جیونی میں 32، گواد میں 33، نوکنڈی میں 20، سبی میں 22 اور تربت میں 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیںرواں ہفتے تاریخ کا گرم ترین دن۔محکمہ موسمیات نے الرٹ کر دیا