سلمان خان کا دوست سے 20 کروڑلینے سے انکار ۔ وجہ کیا بنی؟

Mar 18, 2022 | 09:32:AM
سلمان خان کا دوست سے 20 کروڑلینے سے انکار ۔ وجہ کیا بنی؟
کیپشن: سلمان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ  سپر اسٹار سلمان خان اپنی دریا دلی اور یاروں اور دوستوں کی  مدد کرنے کیلئے مشہور ہیں۔

 چرنجیوی کے پروڈیوسر سلمان خان کو گیسٹ اپیئرنس کیلئے 15 سے 20 کروڑ روپے ادا کرنا چاہتے تھے لیکن سلمان خان نے معاوضہ لینے سے انکار کردیا اور چرنجیوی کو کہا کہ اگر انہیں پیسوں کی آفر کی گئی تو وہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گے۔

 سننے میں آیا ہے کہ چرنجیوی کے بیٹے رام چرن کی بالی وڈ میں ڈیبیو فلم ’زنجیر‘ کی ممبئی میں شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے انہیں روز کھانا پہنچانے کا بندوبست کیا تھا۔دلچسپ بات تب ہوئی جب چرنجیوی نے اپنی آنے والی فلم ‘گاڈ فادر’ کیلئے سلمان خان کو گیسٹ اپیئرنس کیلئے مدعو کیا۔سلمان خان نے واضح کردیا کہ وہ فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے کوئی پیسہ وصول نہیں کریں گے۔

سلمان خان نے چرنجیوی کو  یہاں تک کہہ دیا کہ اگر سلمان ‘ میں آپ کو اپنی فلم میں کاسٹ کروں تو کیا آپ مجھ سے پیسے وصول کریں گے؟’ سلمان کی اس بات پر چرنجیوی جذباتی اور لاجواب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی بحران کا حل۔ ق لیگ اورایم کیو ایم نے فارمولا پیش کردیا

سلمان خان کے قریبی دوستوں میں تیلگو سپر اسٹار چرنجیوی بھی شامل ہیں جن کی وہ کیریئر کے ابتداء سے ہی عزت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈز کابڑا فیصلہ ۔ پرائیویٹ طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی