سیاسی بحران کا حل۔ ق لیگ  اورایم کیو ایم نے  فارمولا پیش کردیا

Mar 18, 2022 | 09:56:AM
سیاسی بحران کا حل۔ ق لیگ  اورایم کیو ایم نے  فارمولا پیش کردیا
کیپشن: ق لیگ ایم کیو ایم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور ق لیگ نے ملک میں جاری سیاسی  بحران حل کرنےکے لیے عمران خان مائنس ون فارمولاپیش کردیا۔

مسلم لیگ  ق اور ایم کیو ایم کا موجودہ سیاسی بحران کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم خود تو نہیں بچ سکتے، اب وہ پی ٹی آئی کی حکومت بچانے کی کوشش کریں۔

 متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم تو بچتے ہوئے نظر نہیں آرہے لیکن پی ٹی آئی حکومت بچ سکتی ہے لہٰذا حکومت بچانے کے لیے ایسے بہت سے آپشن ہیں جن پر غور ہو سکتا ہے۔ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے بھی خالد مقبول صدیقی کی تائید کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈز کابڑا فیصلہ،پرائیویٹ طلبا کو بھی سائنس سے میٹرک کرنے کی اجازت

مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ کوئی نیا ایڈونچر کرنے کے بجائے پی ٹی آئی سے ہی کسی ایسے رکن کو سامنے لائیں جس پر وزارتِ عظمیٰ کے لیے اتفاق کیا جاسکے ، ووٹنگ کے دن تک کی مہلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی۔ نئی تاریخ کا اعلان