فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں پاکستان اور گھانا نے فوجی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ولیم کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،دونوں ممالک نے مشترکہ تربیت، انسداد دہشت گردی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گھانا کے نیشنل سیکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالرزاق عثمان نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقاتیں کی،عبدالرزاق عثمان نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عبدالرزاق عثمان نے چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی،گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کےالیکشن شیڈول میں اہم تبدیلی، انتخابات کب ہونگے؟بڑی خبر آ گئی