وزیرِ اعظم کا 20 جون کو آزاد کشمیر کا دورہ متوقع،باغ میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

Jun 18, 2025 | 21:02:PM
  وزیرِ اعظم کا 20 جون کو آزاد کشمیر کا دورہ متوقع،باغ میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)  وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف ، 20 جون کو آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے۔وہ ضلع باغ میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا دورۂ آزاد کشمیر متوقع ہے، 20 جون کو ضلع باغ میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔چیئرمین یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان وزیرِ اعظم کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آزاد کشمیر پہنچ گئے ،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سیاسی دورے مکمل کرنے کے بعد کل شام باغ روانہ ہوں گے،شاہ غلام قادر کی قیادت میں سینئر نائب صدر و سابق وزیرِ حکومت مشتاق منہاس میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی آمد کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی تنظیم کو متحرک کر دیا گیا۔ضلع باغ میں دانش اسکول کی افتتاحی تقریب جلسہ عام کی صورت میں منعقد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سیٹی زبان استعمال کرنیوالے صرف چند ہزار لوگ رہ گئے، یونیسکو کا انتباہ