نو مئی مقدمات؛پراسیکیوشن کے سرکاری گواہان کے ملزمان کیخلاف بیانات قلمبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)سانحہ نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسکیوشن کے سرکاری گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت میں سماعت کی،عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے ،عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل،خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر فرد جرم عائد ہے ۔
زیر حراست رہنما اعجاز چودھری میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی حاضری مکمل کی گئی، ڈاکٹر یاسمین راشد اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کتنے بجے ہوگی؟صحیح وقت جانیے
جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،جیل میں برضمانت ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔
ملزمان کی شناخت پریڈ کرنے والے مجسٹریٹ غلام جابر علی نے جزوی شہادت ریکارڈ کرائی، عدالت نے کہاکہ مجسٹریٹ کی شہادت آئندہ سماعت پر بھی جاری رہے گی،مجسٹریٹ نے 237 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کی تھی۔
جناح ہاؤس میں 53 زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بھی جزوی شہادت ریکارڈ کرائی
عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرائل کی کارروائی تیزی سے مکمل کرنی ہے ،عدالت نے مزید سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا