جب انصاف دو گے نہیں تو انصاف چھین کے لے لیں گے، شیخ وقاص اکرم 

Jun 18, 2025 | 19:13:PM
جب انصاف دو گے نہیں تو انصاف چھین کے لے لیں گے، شیخ وقاص اکرم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جب انصاف دو گے نہیں تو انصاف چھین کے لے لیں گے،پی ٹی آئی اپنا احتجاج ہر فورم پر کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ 

ممبر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان  میں دعویٰ کیا ہے کہ بانی چئیرمین عمران خان کو  بلکل آئیسولیٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،یہ سمجھتے ہیں کہ بانی چئیرمین کوئی ایسی ہدایت نہ دے دیں جس سے انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے،ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے خطے میں جو حالات ہیں اس کی وجہ سے احتجاجی تحریک مؤخر کی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فیملی کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے،سیاسی ملاقاتوں میں ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا،ہمارے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بانی سے نہیں ملنے دیا جاتا ،اب تو وہ روڈ ہی بلک کر دیتے ہیں،ایم این ایز کو ناکوں پر روک دیا جاتا ہے۔ 

سیکررٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین کے ساتھ جو کیا جا رہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب پولیس یہ بدمعاشی بند کر دے، ویسے ہمیں یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے،وہ عمران خان ہے جس کا مینڈیٹ چھین کے اس کی آواز نہیں دبا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے کیسز چلائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اپنا احتجاج ہر فورم پر کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے،جب انصاف دو گے نہیں تو انصاف چھین کے لے لیں گے، اس قوم کی اکثریت کو آپ کس طرف دھکیل رہے ہیں، اس عوام دشمن بجٹ سے بھی یہ چیز ظاہر ہو رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے منع کرنا قیدی کا حق ہے، 

یہ بتاتے ہیں کہ کتنا نقصان ہو گیا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دو،کمیٹی میں بھی ہم نے یہی کہا تھا،اب یہ حالات ہو گئے ہیں کہ جج شرمندہ ہو رہے ہیں،اب اللہ کرے یہ بھی شرمندہ ہو کر انصاف دے دیں۔ 

شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو ایک عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں،اسرائیل انسانیت کے پورے دھانچے کو بکھیر رہا ہے،اسرائیل نے جو کیا ایران پر اس حوالے سے بھی  حکومت کچھ نہ کر سکی، یہ بیان دے رہے ہیں، بیان تو ایک ٹک ٹاکر بھی دے رہا ہے، آپ میں اور باقیوں میں فرق کیا ہے اگر آپ نے بیان ہی دینا ہے، اسرائیل کو صرف الفاظ کی حد تک نہیں بلکل پورا ایکشن لینا پڑے گا،عمران خان کا سٹاننس ہمیشہ سے کلئیر ہی رہا ہے، ہم اسرائیل کو پہلے بیی کنڈیم کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں : ریاستی اداروں، شخصیات کو سیاست میں گھسیٹ کر متنازعہ بیان بازی کا ایندھن بنانا شرمناک ہے،پی ٹی آئی