خاتون جج دھمکی کیس؛بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی 

Jun 18, 2025 | 18:57:PM
خاتون جج دھمکی کیس؛بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی 
کیپشن: عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی کردی  گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔ 

مقدمہ کے جیل ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔

یادرہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق لیگی خاتون ایم پی اے کینسر کے مرض میں مبتلا،وزیراعلیٰ مریم نواز سے بڑی اپیل کردی