کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

Jun 18, 2025 | 13:05:PM
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی ۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درخواست کی سماعت 23 جون کو اسلام آباد میں ہوگی، نیپرا نے سماعت کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے،کےالیکٹرک کی درخواست اپریل 2024 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے، جس میں فی یونٹ قیمت میں 4.69 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکار پور سے افسوسناک خبر آ گئی

اگر نیپرا نے درخواست منظور کرلی تو کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔