شکار پور :دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 4 افراد کو قتل کر دیا گیا

Jun 18, 2025 | 12:20:PM
شکار پور :دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 4 افراد کو قتل کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شکارپور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق     مدئیجی کچے کے علاقے میں کَلہوڑا اور جونیجا برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعہ جھبّر شیخ تھانے کی حدود گاؤں حفیظ کلہوڑو میں پیش آیا، دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
خیال رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے ان خونی جھگڑوں میں اب تک 43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔