دنیا  کے سمندرکن وائرسوں سے بھر رہے ہیں؟ سائنس دانوں کا ہولناک انکشاف

Jun 18, 2025 | 00:53:AM
دنیا  کے سمندرکن وائرسوں سے بھر رہے ہیں؟ سائنس دانوں کا ہولناک انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے سمندر ’جائنٹ وائرسز (جائرسز)‘ سے بھر رہے ہیں۔

زیادہ تر وائرسز کا سائز انسانی بال کی چوڑائی کے 0.5 فی صد سے کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کا برہنہ آنکھ سے دیکھا جانا ممکن نہیں،اس کے برعکس محققین کا کہنا ہے کہ جائنٹ وائرسز ان وائرسز سے 5 گُنا بڑے ہوتے ہیں،تشویش ناک بات یہ ہے کہ تمام 230 وائرسز پہلے سائنس کے علم میں نہیں تھے۔ مزید بر آں ان کے انسانی صحت پر اثرات بھی واضح نہیں ہیں۔

عموماً جائنٹ وائرسز دنیا بھر کے سمندروں میں الگئی اور ایموبا جیسی چھوٹی حیاتیات پر حملہ کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ زمین پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جائنٹ وائرسز کے پورے ماحول پر اثرات مرتب ہوں لیکن اہم چیز اس کے سمندری ماحول پر مرتب اثرات کو سامنے لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی شہری ایران اور عراق کا سفر ہرگز نہ کریں، محکمہ خارجہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری