انٹر نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Jun 18, 2023 | 23:47:PM
انٹر نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )5ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ   میں  پاکستان نے بنگلہ دیش کو ناک آوٹ کر کے  سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے شہر مالے میں جاری 5ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ سے پاکستان کے لیے اچھی خبر  آئی ہے، پاکستان چییمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، گرین شرٹس نے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو ناک آوٹ کر دیا ، پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف 66-84پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، پاکستانی پلیرز  زین الحسن خان ، عمیر جان، عبدالوہاب نےشاندار کھیل کامظاہرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان بھی شادی میں رکاوٹ نہ بن سکا

 زین الحسن خان،  عمیر جان  نے 19،19، عبد الوہاب نے 16 پوائنٹس سکور کیے ، پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح  ہے،لیگ راونڈ میں گرین شرٹس نے میزبان مالدیب، بھوٹان کو بھی شکست دی تھی، پانچ ملکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20جون کو کھیلے جائینگے ، قومی باسکٹ بال ٹیم 7سال بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔