لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

Jun 18, 2023 | 10:26:AM
شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہدرہ فضل پارک میں 24 گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہدرہ فضل پارک میں 24 گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

لیسکو سب ڈویژن جیا موسی کی ہٹ دھرمی کے بائث شہری گرمی سے نڈھال ہوگئے۔

بجلی کی طویل بندش سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شاہدرہ میں پانی، بجلی کی عدم فراہمی سے علاقہ مکینوں کے معمولات زندگی متاثر ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات, دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

فضل پارک شاہدرہ کے مکینوں نے لیسکو حکام سے فوری بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔