بجلی کے بعد فون کالز کی لوڈشیڈنگ، ٹیلی کام حکام نے خبردار کردیا

Jun 18, 2022 | 00:29:AM
بجلی، فون کالز، لوڈشیڈنگ، قائمہ کمیٹی، 24نیوز
کیپشن: مستقبل میں بجلی کی طرح فون کال کی لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے۔
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت  ہوا جس میں ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ افراد نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

ٹیلی کام حکام نے بتایا کہ فائبرآپٹکس کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس کو 15 فیصد کردیا گیا ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہےکہ ایڈوانس ٹیکس کو 8 فیصد کیا جائے۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندگان کا کہنا تھاکہ ٹیلی کام انڈسٹری کے آلات کو پرتعیش قرار دیاگیا ہے اور امپورٹ ڈیوٹی کو 20 فیصد تک بڑھادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ باہر سے فائبرآپٹکس منگوانا مشکل ہوگیا ہے، پاکستان میں صرف 10فیصد ٹاورز پر فائبر کا استعمال کیاگیا ہے، مزید سختیوں کے بعد ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے240، مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی، ٹی ایل پی کے ووٹ بڑھ گئے؟

ٹیلی کام حکام کا کہنا تھاکہ مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، فائبرآپٹکس نہ بچھائی گئی تو لوگ اےٹی ایم بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمیٹی نے فائبر آپٹکس کی امپورٹ پر ٹیکسز میں کمی کی سفارش کردی۔