مون سون کا نیا اسپیل ؛آج سے 25 جولائی تک بارشیں،الرٹ جاری

Jul 18, 2026 | 10:04:AM
مون سون کا نیا اسپیل ؛آج سے 25 جولائی تک بارشیں،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مریم مظہر،فاران یامین ،اقصی ٰ شیخ،حاشروڑائچ)مون سون کا نیا اسپیل ملک میں داخل ہونے کو تیارہے اورآج سے 25 جولائی تک بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوں گی،اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کردیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے،پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج 5 سے 30 فیصد تک بارش کے امکانات موجود ہیں، اس کے علاوہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے، شہر اس وقت آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے، جبکہ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح  155 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں.

یہ بھی پڑھیں:گڈزٹرانسپورٹرزکا کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
دوسری طرف آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت28.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ  موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے ،اس وقت  جنوب مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں  گرمی کی شدت برقرارہے اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا، ہواؤں کی رفتار معمول سے کم ہونے کے بعد گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہونے لگی ہے،تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو آنے والے دو تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔