فلم ’’سیارہ‘‘کا سوشل میڈیا پر طوفان،اہان پانڈے نےسلمان، عامر ، اکشےاور اجے دیوگن کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں نئے آنیوالے اداکار اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘نے ایڈوانس بکنگ میں توقع سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کر کے سوشل میڈیا پر طوفان برپاکر دیاہے۔ فلمساز موہت سوری کی اداکاری سے مزین فلم نے ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ ’’چھاوا‘‘کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’مرڈر 2‘‘،’’عاشقی2‘‘ اور ’’ ایک ویلن‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد فلمسازموہت سوری کی رومانٹک میوزیکل فلم ’’سیارہ‘‘ سنیما گھروں میں ہے۔ اس فلم کو آدتیہ چوپڑہ کے یش راج فلمزنے پروڈیوس کیا ہے اور اسی فلم کے ذریعے چنکی پانڈے کے بھتیجے اوراننیا پانڈے کے کزن اہان پانڈے اور انیت پڈا نے اپنے کریئر کی شروعات کی ہے جنہیں امیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ’’بگ گرلز ڈونٹ کرائے‘‘ کیلئے اعزازتفویض کیا گیا تھا۔ 18جولائی 2025کو فلم کی ریلیز سے قبل اس کی ایڈوانس بکنگ میں ٹکٹوں کی فروخت نےسوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ ایک ہفتے قبل ایسا معلوم ہورہا تھا کہ یہ فلم باکس آفس پر نان اسٹریر ثابت ہوگی اور مشکل سے ایک سے2کروڑروپے کی کمائی کرے گی لیکن فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی غیر معمولی کاروبار کیا ہے جو تجارتی تجزیہ کاروں کیلئے ناقابل یقین ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ کی شروعات کے بعد فلم نے کچھ ہی دیر میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ یہ فلم کیریئر کا آغازکرنے والے اداکاروں کیلئے ٹاپ اوپنر ثابت ہوئی ہے اور ’’دھڑک‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے پہلے دن تقریباً 8 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔’’سیارہ‘‘ نے آج اپنی ریلیز کے بعد اب تک 20 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے اور یہ اعدادوشمار بڑھ بھی سکتے ہیں اور یہ سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کیلئے چیلنجگ ثابت ہوسکتی ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 27 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھااور فی الحال2025میں بہترین آغاز کرنے والے یہ دوسری فلم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں ’’سیارہ‘‘ نے سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اہان پانڈے کی اداکاری سے مزین فلم کے پورے بھارت میں اب تک 50.1 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں جو سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ (43.1 لاکھ ٹکٹیں)، اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل 5‘‘ (5.94؍ لاکھ ٹکٹیں)، اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ 2‘‘ (93؍ ہزار)اور عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ (49,75,000 ٹکٹیں)سے زیادہ ہیں۔ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں بالی ووڈ کی جو فلم ’’سیارہ‘‘ سے آگے ہے وہ وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے سجی ’’چھاوا‘‘ ہے جس کی پری سیل میں23.2 ؍لاکھ ٹکٹیں فروخت کی تھیں۔ ’’سیارہ‘‘میں ’’چھاوا‘‘ کو پیچھے چھوڑنے اور 2025 میں ایڈوانس بکنگ میں سب سے بڑی فلم ثابت ہونے کی قابلیت ہے۔ اگر یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوتی ہے تب بھی نئے اداکاروں کیلئے یہ ایک کامیاب فلم خیال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں کما ئیں گے