مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

Jul 18, 2025 | 14:20:PM
مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کےمطابق مستونگ میں قومی شاہراہ کے قریب نامعلوم افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق شہیداہلکار کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ججز سنیارٹی کیس :بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔