ججز سنیارٹی کیس :بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ ججز کی منتقلی عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، تین ہائیکورٹ ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقلی کا مقصد آزاد ججز کو پیچھے دھکیلنا ہے۔
درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعض ججز نے مداخلت کیخلاف خط لکھا تھا، خطوط پر کارروائی کے بجائے ان ججز کی سنیارٹی متاثر کی گئی، آرٹیکل 200 کے تحت منتقلی صرف عارضی ہو سکتی ہے، صدر کو ججز کی منتقلی یا سنیارٹی کا تعین کرنے کا اختیار نہیں، ججز ٹرانسفر میں آرٹیکل 175-A کی خلاف ورزی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹڈاپ کرپشن ، یوسف رضاگیلانی کو تمام مقدمات سےبری کر دیا گیا
درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کیلئے فل کورٹ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ججز کی آزادی، سنیارٹی اور عدالتی خودمختاری کا تحفظ کیا جائے۔