ٹڈاپ کرپشن ، یوسف رضاگیلانی کو تمام مقدمات سےبری کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن کے تمام کیسز سے بری کر دیا۔
یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا 2013 اور 2014 میں 26 کیسز بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سب میں ایک ہی الزام تھا، ٹڈاپ میں سبسڈی کے لیے 50 لاکھ روپے لینے کا الزام تھا۔
ایف آئی اے نے ایک شخص کی ایما پرکیس بنایا، یوسف رضا گیلانی 10 کیسز میں ضمانت پر تھے اور ایف آئی اے نے انہیں مفرور قرار دیا۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو تمام کیسز میں بری کر دیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، عدالت نے انصاف کیا جس پر ہم جج صاحب کے شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں:غلطی انسانی فطرت، جج سے بھی ہو سکتی، بدنیتی ثابت کرنا لازم ہے: سپریم کورٹ
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، فاروق ایچ نائیک نے بہترین انداز میں کیس لڑا، اللہ کا شکر ہے کہ آج عدالت نے تمام کیسز میں باعزت بری کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کیسز بنائے میں ان کا اتحادی ہوں، ان کو چھوڑ بھی نہیں سکتا، قانون سازی ہونی چاہیے، فیصلہ نہ ہو تو کیس ختم ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی پر ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے۔
یوسف رضا گیلانی 12 مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ آج عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو 14 مقدمات میں بری کیا۔