بچوں پر اسرائیلی مظالم، عثمان خواجہ بول پڑے

Jul 18, 2025 | 10:15:AM
بچوں پر اسرائیلی مظالم، عثمان خواجہ بول پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں اور بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑے۔

عثمان خواجہ تواتر کے ساتھ بچوں پر ہونے والے ظلم پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔

 انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فلسطینی بچوں پر ظلم سے زخمی ہونے والے بچوں کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ یہ دیکھنا مشکل ہے... ایسے جینے کا تصور کریں۔

 اس بربریت اور ظلم کو ہم اب بھی دیکھ رہے ہیں جبکہ یونیسیف نے اسے بچوں کے لیے قبرستان قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف سیریز، بنگلہ دیش ٹیم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ دو سال ہوگئے اور اب بھی بچے مارے جارہے ہیں۔

 انسانوں کو بھوکا مارا جارہا ہے، ابتدائی طبی امداد کے مراکز پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے بولتا رہوں گا اگر ہمارے لیے یہ سب معمول بن گیا ہے تو حقیقت میں ہم ختم ہو چکے ہیں۔

 آواز اٹھانا مت بند کریں، ہمیشہ انسانیت، برابری اور ایک بہتر کل کے لیے کھڑے ہوں۔