پاکستان کیخلاف سیریز، بنگلہ دیش ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی،سیریز کے تینوں میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، حال ہی میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے والے بنگلہ دیش سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف سیریز میں لٹن کمار داس بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں:نئی تاریخ رقم،بنگلہ دیش نے سری لنکا میں ٹی20 سیریزجیت لی
سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن ، پرویز حسین ، محمد نعیم شیخ، توحید ہردوئے، جاکر علی ، شمیم حسین ،مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، مہدی حسن شامل ہیں ۔
دیگر کھلاڑیوں میں ناصم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان ، شرف الاسلام، تنزیم حسن اور محمد سیف الدین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش نے سری لنکا اور اس کی ہی سرزمین پر ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔