مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے والے بدبخت کو قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں واقع ایک مسجد کے باہر جان بوجھ کر جنگلی چوہے چھوڑنے والے 66 سالہ ایڈمنڈ فاؤلر کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ شیفیلڈ گرینڈ مسجد پر پیش آیا تھا، مجرم فاؤلر کو CCTV کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایڈمنڈ فاؤلر اپنی کار سے اترتا ہے اور ڈگی سے پنجرہ نکال کر چوہے مسجد کے احاطے میں چھوڑ دیتا ہے۔
مجرم فاؤلر نے مئی اور جون کے درمیان چار مختلف مواقع پر اپنی گاڑی سے چوہے نکال کر مسجد کے اندر بھیجنے کی کوشش کی، جسے عدالت نے نسلی بنیاد پر ہراسانی قرار دیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی خاتون کی چوری پر امریکی ویزا رکھنے والے افراد کیلئے سخت وارننگ جاری
شیفیلڈ مجسٹریٹس کورٹ نے فاؤلر کو چار الزامات میں مجرم قرار دیا اور 18 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ رہائی کے بعد بھی مجرم 18 ماہ تک کسی بھی مسجد کے قریب نہیں جا سکے گا۔
یاد رہے کہ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا، صارفین نے اسے شرمناک، نسلی امتیاز کا بدترین مظاہرہ اور انسانیت کی توہین قرار دیا تھا۔
جس کے بعد پولیس اور کمیونٹی لیڈرز نے نمازیوں کو یقین دلایا ہے کہ ایسے جرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور مسجد کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔