وزیر خارجہ بلاول بھٹو غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

Jul 18, 2023 | 19:22:PM
وزیر خارجہ بلاول بھٹو غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا ، اس حوالے سے غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں آج عشائیہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عشائیے کیلئے اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفارت کار دفتر خارجہ پہنچے  جبکہ  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عشائیہ میں غیر ملکی سفارت کاروں سے خطاب  بھی کیا۔

 وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،گزشتہ15 ماہ میں عالمی سطح پرخارجہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بطوروزیرخارجہ دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا، دوسرے ممالک سے پاکستان کے تعلقات بہتربنانے کی بھرپورکوشش کی۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ سال پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، کوپ27کانفرنس میں دوست ممالک نے پاکستان سے تعاون کے وعدے کئے تھے۔