پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کا ساتھ دے گی؟ بڑے سرپرائز کی تیاری

Jul 18, 2022 | 21:11:PM
پیپلزپارٹی، اتحادی جماعتوں ،بڑے سرپرائز ،تیاری،24نیوز
کیپشن: پیپلزپارٹی فلیگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی الیکشن کے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں بہت سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی اور کل لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کرے گی۔

اس حوالے سے سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی، آئندہ بھی اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے مشاورت سے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف

پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی کروائے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اپنے الیکشن کمیشن اور دیگر افراد سے متعلق بیانات پر قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل لاہور میں ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں شرکت کے بعد پیپلز پارٹی کے بڑے سرپرائز کا پتہ چلے گا۔