ضمنی انتخابات میں جیت، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا منہ میٹھا کروادیا

Jul 18, 2022 | 19:26:PM
ضمنی انتخابات،جیت، عمران خان ،پارٹی رہنماؤں ،منہ میٹھا
کیپشن: عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں تاریخی کامیابی پر خوشی سے نہال ہوگئے، کورکمیٹی کا اجلاس شروع ہوا تو شرکا کا منہ میٹھا کروادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کے بعد عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کورکمیٹی اجلاس میں مٹھائی اور گھر میں بنا زردہ بھی تقسیم کرایا اورکہا کہ خصوصی طورپربنوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: نوازشریف جیت گئے، حکومت ہار گئی، جاوید لطیف کا بڑا بیان

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی جس میں اسدعمر، بابر اعوان، محمودالرشید، اسلم اقبال اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔