سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد کا تین روزہ سوگ کا اعلان

Jan 18, 2026 | 23:03:PM
 سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد کا تین روزہ سوگ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر نے کہا کہ پیر کو تاجر برادری گل پلازہ سانحے کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کریں  گے اور مارکیٹوں میں دعائیہ تقاریب بھی ہوں گی اور ممکنہ طور پر سیاہ پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔

عتیق میر کے مطابق گل پلازہ سانحے میں 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں اور آتش زدگی کے اس سانحے میں تقریباً 3ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،چیئرمین کراچی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر متاثرین کی مدد کے لیے مطلوبہ اقدامات بروئے کار لائے اور تجارتی مراکز میں فوری فائر سیفٹی کے اقدامات کا جائزہ لیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ دوبارہ ایسے سانحات رونما نہ ہوں۔

دریں اثنا کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) کے صدر منہاج گلفام نے سانحہ گل پلازہ پر تین روزہ سوگ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہے گا اور کراچی کی 100 سے زائد موبائل اور الیکٹرانکس مارکیٹوں میں تین روز تک سوگ بھی منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  کیا جنید صفدر نے ایک ہی شیروانی میں دونوں شادیاں نمٹا دیں ؟سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری