گل پازہ آتشزدگی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کےجائے وقوعہ پہچنے پر قاتل مئیر کے نعرے لگ گئے
آگ بجھانے کی کوشش میں شہیدفائر فائٹر فرقان کی نماز جنازہ ناظم آباد فائر اسٹیشن میں ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے بعد میئر مرتضیٰ وہاب جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، میئر کے آتے ہی لوگوں کی جانب سے قاتل میئر کے نعرے لگ گئے ۔
ایم اےجناح روڈ گل پلازہ عمارت میں آگ لگنے کے معاملہ پر مرتضیٰ وہاب میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے،23 گھنٹےسے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاحال آگ پرقابو نا پایا جسکا۔
ریسکیو1122کے ایم سی فائر ٹینڈر اور ریسکیو ادارے آگ بحھانے میں مصروف ہیں، رات ساڈھے دس بجے کے قریب آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا،آتشزدگی کے باعث فائر فائٹر سمیت6افراد چل بسے20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق اس وقت بھی33سے زائد افراد لاپتہ ہیں جنکی ریسکیو آپریشن کے ذرئعیے تلاش جاری ہے۔
دریں اثنا آگ بجھانے کی کوشش میں شہیدفائر فائٹر فرقان کی نماز جنازہ ناظم آباد فائر اسٹیشن میں ادا کر دی گئی، 
نماز جنازہ میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت فائر مین اورلواحقین نے شرکت کی۔
علی خورشیدی نے سانحہ گل پلازا میں فائر فائٹر فرقان کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہارکیا، علی خورشیدی نے شہید فائر فائٹر فرقان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت