مالا کنڈ:بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی

Jan 18, 2026 | 22:36:PM
مالا کنڈ:بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مالا کنڈ میں بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی، واقعہ ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں پیش آیا،دوران تفتیش بیوی نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں لطف الرحمن نامی شہری کئی روز سے لاپتہ تھا، ان کے بھائیوں نے لاپتہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔

مالاکنڈ لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور ان کی بیوی کو شامل تفتیش کیا،تفتیش میں ملزمہ نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔

لیویز نے ملزمہ کی نشاندہی پر ان کے گھر کے اندر کھدائی کی اور لاش نکال لی،قتل میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، واقعے تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت