بنوں؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ،پولیس اہلکار شہید

Jan 18, 2026 | 20:57:PM
بنوں؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ،پولیس اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنوں میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکار اقبال مزنگہ کو گھر کے سامنے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید اقبال مزنگہ پولیس چوکی میں تعینات تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔

واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  روزانہ 1ارب کے چالان کرتے ہیں، بجٹ 5کھرب ہے:آئی جی ٹریفک پولیس کا ’’بنام سرکار‘‘ میں جشم کُشا انکشاف