بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی پر اپنی تیاری اور دیدہ زیب لباس کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری بھی دیدنی رہی جس پر بخاورت بھٹو زرداری بھی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں۔
Absolutely https://t.co/kjNuPeCcIE
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) January 17, 2026
بختاور بھٹو زرداری کی پوسٹ سے شرمیلا فاروقی بھی نظر آئیں اور انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بھی اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔
I want to look this lovely at my son’s wedding. https://t.co/vNcjzOYrCA
— Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i (@sharmilafaruqi) January 18, 2026
واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں ہورہی ہے جب کہ ان کی مہندی کی تقریب بھی جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی۔