اٹک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،2 ہزار کلو مردہ مرغیوں کی گاڑی پکڑ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات پر اٹک میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق گرفتارملزم کےپاس مردہ مرغیوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کی جانے والی تھیں،موقع پر ہی تمام مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔
گاڑی اورملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار