پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ غیر یقینی صورتحال برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشادحسین )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ غیر یقینی صورتحال برقرارہے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تاحال طے نہ ہو سکا،اور پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مزید وقت کی استدعا کا فیصلہ کیاہے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تاحال طے نہ ہو سکا،الیکشن رولز اور ڈیمارکیشن کا عمل ابھی مکمل نہیں ہو سکا،حلقہ بندیاں نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات مزید مؤخر ہونے کا خدشہ بڑھنے لگاہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو 22 جنوری کو طلب کر لیا،پنجاب حکومت کم از کم ایک ماہ کا اضافی وقت مانگے گی،الیکشن کمیشن کے بلدیاتی الیکشن رولز پر اعتراضات عائدکئے گئے ہیں،فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا کے درمیان مذاکرات کامیاب
مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کا طریقہ کار بھی واضح کردیاگیاہے،مخصوص نشستوں کے انتخابات کا طریقہ بھی مکمل ہوگیاہے،الیکشن رولز کی سمری دوبارہ پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حد بندیوں کے بعد ہی حلقہ بندیاں ممکن ہوں گی،حلقہ بندیاں کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،پنجاب حکومت 22 جنوری کو الیکشن کمیشن سےایک ماہ کا مزید وقت دینے کی استدعا کرے گی۔