فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی،  3 افراد جاں بحق

Jan 18, 2026 | 09:46:AM
فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی،  3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رفاقت اعوان)فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی،  3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق حادثہ تحصیل فتح جنگ میں کوہاٹ روڈ پر گگن کے علاقے میں پیش آیا تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی ،حادثہ میں 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا ۔

 ریسکیو کنٹرول نے فوراً 2 ایمبولینسز کو جائے حادثہ پر روانہ کیا ریسکیو ٹیم نے 23 سالہ ناصر ولد نور حیات کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور آ نے والی مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی

جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ عامر خان،26 سالہ رحمان جبکہ ایک نامعلوم عمر تقریباً 26 سال شامل ہیں۔
تینوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے تمام افراد کا تعلق کرک سے بتایا جارہا ہے۔