لاہور جانے والی ٹرین میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) پائی خیل ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پائی خیل ریلوے اسٹیشن پر میانوالی ایکسپریس ٹرین ماڑی انڈس سے لاہور جا رہی تھی کہ دوران سفر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور بوگی میں لگی آگ بجھائی جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اتار لیا گیا۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔