دوران عدت نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کرلی گئی

Jan 18, 2024 | 17:59:PM
دوران عدت نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر ورائچ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی جس دوران وکلاء صفائی عثمان گل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: سائفر کیس، اعظم خان اور عمران خان کا آمنا سامنا،بانی پی ٹی آئی کا عدالت سے اہم مطالبہ

وکلاء صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی جسے فاضل عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔

اس دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کرلی گئی جبکہ کیس کی مزید سماعت کل 19 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔