تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑیں گے:پرویز خٹک 

Jan 18, 2023 | 19:57:PM
تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑیں گے:پرویز خٹک 
کیپشن: پرویز خٹک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک  نے کہا کہ قومی اسمبلی سے 34 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد ہم تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑیں گے،تحریک انصاف ایسی اٹھے گی کہ یہ سب حیران رہ جائیں گے۔

افغانستان کے حالات کیوجہ سے دہشتگردی کے واقعات بہت سالوں بعد سر اٹھانے لگے ہیں،فوج سمیت تمام ادارے الرٹ ہیں کوشش کریں گے کہ دہشتگردی واقعات نہ ہوں۔ 

جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اب اگلا پلان کیا ہوگا تو  پرویز خٹک بولے کہ جو بھی پلان ہوگا وہ نظر آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیںہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک,29 زخمی

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلئے ہیں، ان 34 ارکان میں 32 منتخب ہوکر اور 2 خواتین کی مخصوص نشست پر ایوان میں آئے تھے۔

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں وہ حصہ نہیں لے گی تاہم فواد چودھری نے اعلان کیا تھا کہ ان میں سے 33 نشستوں پر عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔