مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے کمی کا امکان

Jan 18, 2023 | 11:20:AM
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ۔کے الیکٹرک کے صارفین کی  ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کردی، جس کی سماعت 30 جنوری کو ہوگی۔ے الیکٹرک نے گزشتہ ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست دائر کی تھی۔

ضرور پڑھیں :روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ

قبل ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں مختلف کیٹگریز میں 1.49 روپے سے لے کر 4.49 روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔

یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کئے گئے یونٹ پر چارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔