بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

Jan 18, 2023 | 09:10:AM
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ کچھ عرصے سے ہوشاب کے علاقے تلسر میں ایم 8 شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا گیا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر آپریشن شروع کیا۔

علاقے کی مسلسل نگرانی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا اور ان خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو علاقے میں داخل کیا گیا، دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کر دییے گئے۔

آپریشن کےدوران 4 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔