مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف میں سجدوں کی بہار: رمضان کی پہلی تراویح کا دل نشیں منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔
دنیا بھر سے آئے ہزاروں نمازیوں نے مقدس مساجد میں عبادت کی سعادت حاصل کی اور ماہِ رمضان ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مغفرت اور رحمت کی دعائیں مانگیں۔
أول صلاة تراويح من الشهر الكريم.. أجواء روحانية وخدمات متكاملة في المسجد الحرام.https://t.co/o5IAOIL4vb#واس_رمضان47 pic.twitter.com/FDRdMDlCn0
— واس العام (@SPAregions) February 17, 2026
مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے گرد اور مسجد نبویؐ میں روضہ رسول ﷺ کے قریب نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی،روح پرور مناظر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے اور عبادت گزاروں پر رقت طاری رہی۔
مشاهد إيمانية للمصلين في صلاة العشاء والتراويح بالمسجد النبوي.#واس pic.twitter.com/DfDAt5AwB3
— واس العام (@SPAregions) February 17, 2026
یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد آج پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسجدِ اقصیٰ میں پہلی تراویح: پابندیوں کے باوجود ایمان کا سمندر اُمڈ آیا
دوسری جانب ترکیے، سوئیڈن، آسٹریلیا، مصر، عمان، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، فرانس اور جاپان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔
امریکا، کینیڈا، بیلجیئم اور برطانیہ میں چاند کی رویت کے معاملے پر کمیونٹی میں اختلاف پایا جاتا ہے، جہاں بعض حلقوں نے آج جبکہ دیگر نے جمعرات سے رمضان شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔