سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد زبردست تیزی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں2 روز کی شدید مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھاجارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 4183 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 177333 کی سطح پر پہنچ گیا۔
ایک موقع پر 1178 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1303 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی موت،تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہااور ڈالر 279.60 روپے پر برقرار ہے۔