احتجاج، دھرنے، سڑکیں بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہونا: فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ احتجاج، دھرنے اور سڑکیں بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہونا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروا رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ احتجاج میں ہر جگہ 20 سے 25 لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں وہ قیدیوں کی ایک وین کی مار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مگرمچھ نے خاتون کو نگل لیا،ویڈیو بھی سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ صوبہ جنگ کی صورتِ حال میں ہے اور کابینہ بانی کے علاج کے لیے احتجاج پر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود کہہ رہے ہیں کہ میں محسن نقوی کا اچھا بچہ تھا۔