راولپنڈی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی

Feb 18, 2024 | 13:33:PM
راولپنڈی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی  میں  ڈکیتی  اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس ریڈنگ پارٹی پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل انعام علی زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ  دھمیال  میں ڈکیتی اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس ریڈنگ پارٹی پر ڈاکؤوں  نے  فائرنگ کی ،فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل انعام علی زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کو زخمی کر کے ڈاکو موقع سے فرار ہو گۓ تھے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچنگ کی گئی ،سرچنگ کے دوران ڈاکوؤں نے دوبارہ فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں  ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت حماد کے نام سےہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:بھکر؛ ٹریلر کی ایمبولینس کو ٹکر، 2افراد جاںبحق،5 زخمی

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے،